ملک کی ترقی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ سے وابستہ ہے، وزیراعظم

ملک کی ترقی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ سے وابستہ ہے، وزیراعظم

سلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل میں بے انتہا صلاحیت ہے، ملک کی ترقی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ سے وابستہ ہے۔

انہوں نے یہ بات وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق اجلاس کے دوران کہی جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری، رزاق داؤد، سیکریٹری خزانہ اورچیئرمین ایف بی آر ا شریک ہوئے۔اجلاس میں فواد چودھری نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔اس کے علاوہ وزیراعظم ہاوَس میں انجینئرنگ اورایمرجنگ ٹیکنالوجی کی مجوزہ یونیورسٹی کے منصوبے، نوجوانوں اور خواتین کو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے مجوزہ منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں 400 ہائیرسیکنڈری اسکولز میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اورریاضی کی تعلیم کے منصوبے کی منظوری دی گئی جب کہ طبی آلات کی تیاری میں ملکی استعداد اوربرآمدات میں اضافے پرمجوزہ روڈ میپ پیش کیا گیا۔

وزیراعظم نے حفاظتی کٹس،وینٹی لیٹرزکی تیاری میں فواد چودھری کی کاوشوں کوسراہا اور منصوبوں کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔