'متعدد عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کیلئے مختلف مراحل میں ہیں‘

04:58 PM, 21 Aug, 2020

دبئی: متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ کا کہنا ہےکہ کئی عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے مختلف مراحل میں ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے امریکی تھنک ٹینک سے آن لائن گفتگو میں کہا کہ کئی عرب ممالک ایسے ہیں جو اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے رابطوں میں ہیں اور مختلف مراحل میں بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کو ایک بڑے اسٹریٹیجک بریک تھرو کی ضرورت ہے اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں جو امن کے لیے ہوں گے۔

وزیر مملکت خارجہ کا کہنا تھا کہ اردن یا مصر کی طرح نہیں بلکہ یہ ایک بڑے امن کی طرف پیش قدمی ہے، ہم نے اسرائیل کے ساتھ جنگ نہیں لڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کا کوئی بھی سفارتخانہ بیت المقدس کے بجائے تل ابیب میں ہوگا۔

مزیدخبریں