پشاور: نیب خیبرپختونخوا نے افغان کمشنریٹ کے سابق کمشنر اور مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اگست کو طلب کر لیا۔
نیب خیبرپختونخوا کی دستاویز کے مطابق افغان کمشنریٹ کے سابق کمشنر ضیاء الرحمان کو نوٹس جاری کر کے 25 اگست کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔
دستاویزکے مطابق ضیاء الرحمان پرغیرقانونی بھرتیوں اور مشینری کی خریدوفروخت میں کرپشن سمیت آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا بھی الزام ہے۔
ضیاء الرحمان افغان کمشنریٹ میں بطور کمشنر تعینات تھے۔ ضیاء الرحمان جے یو آئی ف کے قائد مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی ہیں۔