اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے راشد لطیف پر لگائے گئے دھمکیاں دینے کے الزام کو غیر اخلاقی قرار دیدیا۔
شعیب اختر نے کہا کہ دونوں سابق کپتان ٹی وی پر ایک دوسرے پر الزامات نہ لگائیں۔انھوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ راشد لطیف دھمکیاں دیتے تھے، یہ غیر اخلاقی ہوگا۔شعیب اختر نے کہاکہ راشد لطیف پر سلیم ملک کی جانب سے لگائے گئے الزامات جھوٹ ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہاکہ سلیم ملک نے جو باتیں کی ہیں میں نے اس طرح کی بات آج تک نہیں سنی۔انھوں نے دونوں سابق کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دونوں کے درمیان کوئی مسئلہ ہے تو وہ عدالتوں کے ذریعے حل کریں۔