نیشنل پارٹی کے رہنما میرحاصل بزنجو کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔ میت ان کے آبائی علاقے خضدار روانہ کردی گئی ہے۔
میرحاصل بزنجو کا انتقال گزشتہ روز ہوا تھا اور وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔ ان کےانتقال پر وزیراعظم عمران خان اور سیاسی قیادت اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اظہارِ افسوس کیا۔
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی مرحوم میر حاصل بزنجو کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا میر حاصل بزنجو جیسے لوگ اب سیاست سے رخصت ہو رہے ہیں۔ سینیٹر رضا ربانی، شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، مشاہد حسین سید اور مشاہد اللہ خان نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔