عمران خان کسی کو این آر او نہیں دینگے ، اپوزیشن کو احتساب سے گزرنا ہو گا ، شیخ رشید

12:26 PM, 21 Aug, 2020

راولپنڈی:وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آٹا، چینی سستے ہونے جا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے، مریم نے پتھر نیب کو نہیں شہباز شریف کی سیاست کو مارے، جن کے نیب میں کیس وہ زیادہ بول رہے ہیں۔

گرلز کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن کو احتساب سے گزرنا ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ابھی بچے ہیں، مریم نواز شہباز شریف کو پھنسا رہی ہیں، حکومت نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ، عثمان بزدار کا کچھ نہیں ہوگا، عثمان بزدار رہیں گے ،سعودی عرب سے ہمارے تعلقات میں کوئی کمی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ  راولپنڈی میں سماجی شعبے کی ترقی کے متعدد منصوبے مکمل کیے گئے، راولپنڈی میں تعلیم کے شعبے میں کئی نئے ادارے قائم کیے گئے، شعبہ صحت میں ماں اور بچے کی صحت کے منصوبوں کو ترجیح دی، ہم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے تیار ہیں، راولپنڈی میں 5 یونیورسٹیاں بنائیں گے، رواں یا آئندہ سال شہر کو 2 نئے کالج مزید دیں گے۔

انہوں نے کہا گذشتہ حکومتوں نے تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا، ایم ایل ون بہت بڑا منصوبہ ہے، سرکاری کالجز اور سکولوں کا دورہ کیا اور ان کے مسائل حل کیے، ریل یونیورسٹی میں دنیا بھر سے لوگ تعلیم حاصل کرنے آئیں گے، کورونا کے دوران بھی ایک کتاب لکھی جو 6 ستمبر کو آ رہی ہے، برصغیر کی سب سے بڑی ریل یونیورسٹی راولپنڈی میں بنے گی۔

مزیدخبریں