شادی کی پہلی سالگرہ،حسن علی کا اہلیہ کیلئے محبت بھرا پیغام

12:12 PM, 21 Aug, 2020

اسلام آباد : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ سامعہ آرزو کے ساتھ فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

حسن علی نے اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’تمہارے ساتھ گزارا ہوا ہرلمحہ انمول ہے، اللہ پاک ہمیشہ اپنی رحمت فرماتا رہے۔حسن علی کی شادی کی پہلی سالگرہ کے خصوصی فوٹو شوٹ کی تصویریں سوشل میڈیا سائٹس پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے حسن علی کی تصویروں پر ردعمل دیتے ہوئے سُپر سٹار کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ساتھی کرکٹرز سمیت مداحوں کی جانب سیاپنی پسندیدہ جوڑی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 20 اگست کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔شادی کی شاندار تقریب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔

مزیدخبریں