واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر سٹیو بینن کو فراڈ کے الزام میں گرفتا ر کر کے عدالت میں پیش کردیا گیا، انہوں نے جرم تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے سابق چیف اسٹریٹجسٹ اسٹیو بینن پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکا میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کرنے کی مہم میں ڈھائی کروڑ ڈالر کا فراڈ کیا.
گرفتاری کے کچھ گھنٹے بعد ہی انہیں مین ہٹن فیڈرل کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے جرم تسلیم کرنے سے انکار کیا ۔عدالت نے 50 لاکھ ڈالر کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی ۔