ایران نے  مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کر دیا

10:34 PM, 21 Aug, 2019

تہران: ایران کے سپریم لیڈر سیّد علی خامنہ ای نے  مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر سے دباؤ ختم کرے۔

 

ایرانی میڈیا کے مطابق،  ایرانی سپریم لیڈر سیّد علی خامنہ ای نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی کے لیے شفاف پالیسی اختیار کرے۔ مقبوضہ کشمیر کی حالت کافی بدتر ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرے اور کرفیو کو ختم کرے۔


ایرانی سپریم لیڈر نے کہا  کہ مودی سرکار مسلم اکثریتی علاقے پر سے دباؤ ختم کرے، پاکستان اور بھارت کو الجھائے رکھنے کے لیے برطانیہ نے جان بوجھ کر مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیا۔ تناؤ کو طول دینے کے لیے برطانیہ نے مسئلہ کو بغیر حل کے رہنے دیا۔

 

ایرانی میڈیا کے مطابق بھارت وادی میں بدترین کرفیو لگائے بیٹھا ہے، لوگوں کو ہراساں کیے جانے کے ساتھ ساتھ گرفتار بھی کیا جا رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے لوگ تنہا نہیں ہیں، ایران میں رہنے والوں کی بڑی تعداد کشمیریوں کیساتھ ہے۔ کشمیر پر دنیا نے بھی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

 

 

مزیدخبریں