اسلام آبادمیں دہشتگردوں کا حملہ

09:30 PM, 21 Aug, 2019

اسلام آباد میں افسوناک واقع اس وقت پیش آیا جب وفاقی دارالحکومت میں تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں ناکہ پر پولیس اہلکاروں پر نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے ،پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں ناکہ پر پولیس اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔

ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو پمزہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک زخمی اہلکار کی حالت تشویشناک ہے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

مزیدخبریں