نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے اور کہا کہ انھوں نے کوچنگ کیلئے کوئی درخواست نہیں دی ۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ مائیک ہیسن نے صرف بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لیے درخواست دی تھی۔
ہیسن نے چھ سال تک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی جس کے بعد گزشتہ سال نجی وجوہات کی بنا پر وہ عہدے سے الگ ہوگئے۔
ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ مائیک ہیسن کے انکار کے بعد سابق ٹیسٹ کپتان اور کرکٹ کمیٹی کے رکن مصباح الحق ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ کو چار سال یعنی 2023 کے ورلڈ کپ تک کے لیے مقرر کیا جائے گا تاہم ہر سال کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔