حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نمل خاور25 اگست کو شادی کرینگے

11:19 AM, 21 Aug, 2019

کراچی :معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی اپنا جیون ساتھی ڈھونڈ لیا ہے اور وہ اداکارہ نمل خاور سے شادی کرنے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نمل خاورجلد رشتہ ازدواج کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔حمزہ علی عباسی 25 اگست کو اپنی دلہنیا گھر لائیں گے جبکہ ان کا ولیمہ 26 اگست ہو گا۔خیال رہے کہ حمزہ کی ہونے والی اہلیہ نمل خاور شوبز سے وابستہ ہیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

حمزہ علی عباسی کی ولیمے کی تقریب میں پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ وفاقی وزراءاور اہم شخصیات شرکت کریں گی۔یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی پی ٹی آئی میں اہم عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

حمزہ کی اہلیہ نمل خاور ان دنوں ہم ٹی وی کے معروف ڈرامے آنا میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز قومی کرکٹر حسن علی بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ان کے نکاح کی تقریب دبئی کے اٹلانٹس ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

مزیدخبریں