روم:اٹلی کے وزیراعظم جوزپے کونٹے نے حکومتی اتحادی جماعت کی علیحدگی کے بعد وزارت عظمی کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
جوزپے کونٹے نے سینٹ کے ارکان کو بتایا کہ حکمران اتحاد میں شامل وزیرداخلہ ماتیو سالوینی کی قیادت میں سخت گیر لیگ پارٹی کی طرف سے حکومت سے علاحدگی کے اعلان کے بعد وہ وزارت عظمی کے عہدے سے الگ ہوگئے ہیں۔
مسٹر کونٹے کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی صدر مملکت سیرجیو ماتاریلا کو بھی اپنے فیصلے کے بارے میں باضابطہ طورپرآگاہ کریں گے۔تاہم صدر کی طرف سے جوزپے کونٹے کو عہدے پربرقرار رکھنے پر زور دیے جانے کا امکان ہے۔ صدر ملک کی پارلیمنٹ میں نئے حکومتی اتحاد کی تشکیل کوشش کریں گے۔
تاہم نئے اتحاد کی تشکیل میں ناکامی کی صورت میں موجودہ وزیراعظم کا استعفی قبول کیا جا سکتا ہے۔ نئی اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی کی صورت میں صدر ماتاریلا پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور اکتوبر میں نئے انتخابات کی سفارش کرسکتے ہیں۔