کراچی: کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا۔ سہراب گوٹھ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان بانٹوہ میمن سوسائٹی، الآصف اسکوائر کے قریب مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈاکوؤں کی گولیاں پولیس موبائل کو بھی لگیں تاہم تمام اہلکار خوش قسمتی سے محفوط رہے۔
پولیس نے 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ ملزمان کا گروہ ڈکیتی سمیت دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
گرفتار ملزمان میں فیض محمد عرف فیضی، اجمل اور زیدی شامل ہیں، تینوں ملزمان افغان شہری ہیں۔