لاہور : سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی بھی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں نوجوت سنگھ سدھو کی شرکت پر خوش ہیں اور ایسا پیغام جاری کر دیا ہے کہ عمران خان بھی خوش ہو جائیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا ”وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں نوجوت سنگھ کو شریک ہوتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ میں واقعی یہ امید کرتا ہوں کہ ان کے اس عمل کو کھلے دل سے قبول کیا جائے گا۔
دونوں ملکوں کے آگے بڑھنے کیلئے امن ہی واحد راستہ ہے۔ دونوں ممالک کی عوام کو صبر کا پیغام پھیلانے کی ضرورت ہے، ایسا کرنے سے تلخیوں میں کمی ہو گی۔“