راولپنڈی : سزا معطلی کی اپیل پراسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ موخر ہونے پر سابق وزیراعظم نوازشریف، اپنی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن صفدر عیدا لاضحی اڈیالہ جیل میں ہی منائیں گے لیکن یہ پہلی مرتبہ نہیں ، اس سے قبل بھی وہ دو عیدین جیل میں گزار چکے ہیں، اسی طرح ذوالفقار علی بھٹو بھی عید کی خوشیاں جیل میں قربان کرچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شریف فیملی کی سزاو¿ں کیخلاف اپیلوں کا فیصلہ عدالت عالیہ نے موخر کردیا اور اب عید کی چھٹیوں کے بعد فیصلہ سنایاجائے گا جس کی وجہ سے تین مجرموں کی عید اڈیالہ جیل میں ہی گزرے گی ، اس سے قبل اکتوبر1999ءکے مارشل لاءکے نفاذ کے بعد نوازشریف کو گرفتار کرلیاگیا تھا اور انہوں نے دو عیدین دوران حراست ہی گزاریں۔تقریباً18سال بعد یہ دوسری مرتبہ ہے کہ وہ جیل میں عید گزاریں گے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو وہ پہلے وزیراعظم تھے جنہوں نے 1977کے مارشل لاءکے بعد اپنی عید یں جیل پر قربان کردیں ۔