ممبئی : اداکارہ ایشوریہ رائے بچن فلم ”پھنے خان“ میں اداکار آر مدھوان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔
اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو فلمساز راکیش اوم پرکاش مہرا نے اپنی فلم ”پھنے خان“ کیلئے کاسٹ کیا ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور بھی شامل ہیں۔
آر مدھوان فلم” تھری ایڈیٹس“، ”رہنا ہے تیرے دل میں“ اور ”رنگ دے بسنتی“ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔