چودہ سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی

10:42 PM, 21 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

چنیوٹ: والدہ کی ڈانٹ دپٹ سے دلبرداشتہ  چودہ سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی.

بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے علاقہ محلہ غفورآباد   کی چودہ سالہ سدرہ بی بی ولد عبدالرزاق قوم شمسی نے والدہ کے ساتھ ہونے والی معمولی تلخ کلامی پر گلے میں پھندا  ڈال کر موت کو گلے لگا لیا۔  پولیس نے واقعہ کا علم ہوتے ہی تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

دریں اثناء محبت میں ناکامی پر کبڈی کے نوجوان کھلاڑی کا انوکھا فیصلہ، سینے پر خود  کو  گولی مار  کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے نواحی چک نمبر14ج ب کالرو والا میں کبڈی کے معروف کھلاڑی الفت ولد ظفر کالرو نے پسند کی شادی میں ناکامی پر مبینہ طور پر گھر میں پڑی بندوق سے خود کو سینے میں گالی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ الفت کالرو فروا نامی لڑکی سے محبت کرتا تھا شادی سے انکار پر ایسا اقدام کیا ۔

مزیدخبریں