فلم نگری میں تین خانز کے علاوہ بھی سٹار موجود ہیں ، عامر خان

10:25 PM, 21 Aug, 2017

ممبئی: بالی ووڈ سپرسٹار عامر خان کا کہنا ہے کہ فلم نگری میں تینوں خانز کے علاوہ بھی سٹار موجود ہیں جن کی فلمیں سپرہٹ ہوتی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب میں صحافی کی جانب سے سلمان اور شاہ رخ کی فلموں کی ناکامی سے متعلق سوال پر عامر کا کا کہنا تھا کہ ہم سب کوشش کرتے ہیں کہ اچھا کام کریں لیکن اس سب کے باوجود ہر انسان کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کام کریں کہ فلم بین خوش ہوں لیکن اس سب میں ہمیں کبھی کبھی کامیابی تو کبھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے اور اس سے ہمیں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ اسٹارز کی بات آتی ہے تو ہم 3 خانز کا نام لیا جا تا ہے جو کہ کسی صورت صحیح عمل نہیں ہے کیوں کہ ہماری انڈسٹری میں بہت سارے اور بہت ہی با صلاحیت اداکار موجود ہیں۔

مزیدخبریں