فلم”ونڈر ویمن“ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں

09:29 PM, 21 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس :ہالی ووڈ کی فلم”ونڈر ویمن“کا سیکوئل ”ونڈر ویمن ٹو“بنایا جائے گا جس کی ہدایات پیٹی جنکینز  ہی دیں گی۔

وارنر برادرز نے فلم کاسیکوئل بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے اور فلم کی ڈائریکشن کےلئے ہدایتکارہ  پیٹی جنکینز سے رابطہ کیا ہے جنہوں نے ونڈر ویمن ڈائریکٹ کی تھی تاہم اس مرتبہ پیٹی اپنا معاوضہ بڑھانا چاہتی ہیں جس کےلئے ان کے وارنر برادرز سے مذاکرات جاری ہیں۔ فلم ”ونڈر وومن ٹو“ دسمبر 2019ءمیں ریلیز   کی جائے گی۔

 ونڈر ویمن نے دنیا بھر میں 800 ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے جبکہ صرف امریکہ میں اس فلم نے 404 ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے۔

مزیدخبریں