انقرہ: ترکی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
ترک وزارت داخلہ کی طرف جاری کردہ بیان کے مطابق ترکی میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران کئے گئے ایک ہزار 176 آپریشنوں میں دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعاون پر 302 افراد کو حراست میں لیا گیا اور 27 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا۔
وزارت داخلہ نے اندرون ملک آپریشنوں کی فہرست شائع کر دی ہے۔حقاری، بن گیول، توقات، وان اور دیار بکر کے اضلاع میں دہشت گردوں کے زیر استعمال 12 پناہ گاہوں کو تباہ کیا گیا جبکہ کثیر تعداد میں راکٹ لانچر، بھاری اسلحے، ایمونیشن اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد بھی تحویل میں لیا گیا۔
وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق فیتو دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں بھی تنظیم کے ساتھ رابطے کے الزام میں 616 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔