فرانس : مارسیلی میں کار کو دو بس شیلٹروں سے ٹکرا دیا گیا
پیرس:فرانس کے ساحلی شہر مارسیلی میں ڈرائیور نے کار کو دو بس شیلٹروں سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
فرانسیسی پولیس کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ اس واقعے کے ذمے دار ڈرائیور کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں ابھی اس بات کا علم نہیں ہے کہ اس شخص نے ایسا کیوں کیا ہے؟
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی بارسلونا میں ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس میں راہ گیروں کو کچل دیا گیا تھا۔