تہران: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا جوہری معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور جوہری معاہدے کی حفاظت اور امریکا کی وعدہ خلافیوں کی روک تھام ایران کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اس بات کی اجازت نہیں دی جانی چاہئیے کہ وہ جوہری معاہدے کوایران کے بہانے کی وجہ سے سبوتاز کرے۔
جواد ظریف نے کہا کہ امریکا اوراسرائیل سمیت اس کے اتحادی دہشتگرد گروہوں کی تشکیل اور ان کی حمایت سے علاقے میں بدامنی اور شدت پسندی کو فروغ دے رہے ہیں۔