دمشق: شام میں روس کے فضائی آپریشن میں داعش کے 200 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔قافلے میں شامل 20 فوجی گاڑیوں، ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور گولہ بارود سے لدے متعدد ٹرالروں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
روس کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شام کے شہر دیرالزور کی طرف جاتے ہوئے داعش کے قافلے پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں داعش کے 200 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
حملے میں قافلے میں شامل 20 فوجی گاڑیوں، ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں اور گولہ بارود سے لدے متعدد ٹرالروں کو بھی تباہ کر دیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب عسکریت پسند گروپ شہر دیرالزور سے نقل مکانی کر نے میں مصروف تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ مہینے شامی حکومت نے ہومز کے وسیع علاقے کو عسکریت پسندوں کے چنگل سے آزاد کروا لیا تھا۔