لندن: سائنسدانوں نے کہا ہے کہ وٹامن سی کا انجکشن بلڈ کینسر سے نمٹنے اور اسے پھیلنے سے روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ بون میرو میں جو بیمار خلیات ہوتے ہیں ان کے نتیجے میں جسم کے مختلف اعضاء میں ٹیومر بن جاتے ہیں لیکن وٹامن سی ان خلیات کو قدرتی طور پر ختم کرتا ہے۔
انھوں نے خبردار کیا کہ وٹامن سی کیلئے صرف اورنج کھانے سے کوئی خاص مدد نہیں ملے گی بلکہ اس کے لئے وٹامن سی کا انجکشن ضروری ہے۔اس کے نتیجے میں لیوکیمیا کا بھی علاج ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بون میرو میں بیمار خلیات میں اضافہ ہوتا ہے اور یوں ٹیومر کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ انجکشن لگوانے سے یہ بیمار خلیات مارنے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔
سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ وٹامن سی کے اثرات پر تجربات کئے جس سے انہیں اس حقیقت کا پتہ چلا کہ وٹامن سی انجکشن لیا جائے تو زیادہ کارآمد ہے۔