ہنوئی: ویتنام میں 4500سال قدیم ایسے پتھر ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اس زمانے میں یہاں پتھروں کی تجارت ہوا کرتی تھی۔
جنوبی ویتنام کے علاقے میکانگ کے ڈیلٹا کے ساتھ جو آبادیاں پائی جاتی ہیں وہ تقریباً ساڑھے 4ہزار سال پرانی ہیں تاہم سائنسدانوں نے ان پتھروں پر تجزیے کے بعد جو رپورٹ دی ہے اس کے مطابق علاقے میں پتھر دوسری جگہ سے لائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ پتھر وہاں رہنے والوں نے ٴٴدرآمدٴٴ کئے ہوں۔ سائنسدانوں نے بتایا کہ ان پتھروں میں ایک کلہاڑی بھی شامل ہے جسے اس زمانے میں پتھر سے بنایا گیا تھا۔ اب تک ویتنام میں جو پرانی اشیاء ملی ہیں وہ زیادہ تر انہی علاقوں سے نکالی گئی ہیں۔
آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے ماہرین آثار قدیمہ کی قیادت میں ایک ٹیم نے اس علاقے کے بارے میں تحقیق کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات اب ثبوت کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ اس زمانے میں ان پتھروں کی تجارت عروج پر تھی۔