مظفرآباد:دارالحکومت مظفرآباد کے واحد ڈینٹل ہسپتال کو کالج کا درجہ دینے کیلئے عوامی حلقوں نے حکومت سے فوری عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا آزادکشمیر حکومت کے زیر انتظام دارالحکومت کے جناح ڈینٹل ہسپتال کو کالج کا درجہ دینے کیلئے مختلف مکاتب فکر کی جانب سے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا زلزلے کے دوران ہسپتال کی باقی بچ جانیوالی دو عمارتوں میں مقامی لوگوں نے رہائش اختیار کر لی تھی جس سے ہسپتال کی املا ک بیشتر مشینری اور گاڑیاں بھی غائب کر دی گئیں جن کا اس وقت کی انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔
موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر شازب خان نے ہسپتال کا چارج سنبھالنے کے بعد ایک بار پھر اپنے پاوں پر کھڑا کر دیا سالانہ دو لاکھ سے زائد شہری اور دیہی آبادی کوڈینٹل کی سہولیات فراہم کرنے والے واحد ادارے کو کالج کا درجہ دینے کیلئے حکومت کے پاس تمام مطلوبہ لوازمات موجود ہیں چونکہ میڈیکل کی ساری فیکلٹی میڈیکل کالج مظفرآباد میں دستیاب ہے۔
آزادکشمیر میں چار میڈیکل کالجز کی موجودگی کے باوجود ڈینٹل کے شعبہ میں موجودہ کمی کو دور کرنے کیلئے ڈینٹل سیکشن کا قیام از حد ضروری ہے تفصیلات کے مطابق جنوری 1991میں قائم ہونیوالے جناح ڈینٹل ہسپتال کو ڈینٹل کالج کا درجہ دینے کیلئے عوام نے حکومت سے فوری طور پر اقدامات کا مطالبہ کر دیا اس وقت اس ڈینٹل ہسپتال میں سالانہ ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کا علاج کیا جار ہا ہے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر اس ہسپتال کو ڈینٹل کالج کا درجہ دے کر جہاں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی وہیں علاج معالجے کی مد میں خاطر خواہ آمد ن بھی حاصل ہو گی ۔