مکہ:مکہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم تمام حاجیوں کو بروقت ہوٹل سے باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔سول ڈیفنس کے حکام کے مطابق آگ لگنے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
مکہ کے ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ ہوٹل کی آٹھویں منزل پر پیش آیا عینی شاہد ین کے مطابق آگ تیز ہواﺅں کی وجہ سے پھیلی۔ہوٹل میں چھو سو افراد رہائش پذیر تھے جوکہ ترکی اور یمن سے آئے تھے۔آگ پر قابو پانے کے بعد حجاج کرام کو واپس ہوٹل بھجوا دیا گیا۔
یاد رہے اس وقت سعودی عرب میں جج کی ادائیگی کے لیے 20لاکھ کے قریب مسلمان موجود ہیں جہاں ستمبر کے پہلے ہفتے میں فریضہ حج ادا کیا جائے گا۔