ممبئی: معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کی سنیل گروور سے لڑائی کے بعد مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیںاوردن بہ دن شو کی گرتی ہوئی ٹی آر پی کے باعث کپل شرما گزشتہ کچھ عرصے سے شدید تناؤ کا شکار ہیں ۔ لہذا ان کا کرئیراب زوال پذیرہوتا نظر آرہاہے۔
بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے رئیلٹی شو’’ کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے سیزن 9 کی تشہیر کے لیے کپل شرما کے سیٹ پر شوٹنگ کرنا تھی لیکن اچانک ہی شوٹنگ ملتوی کردی گئی۔کپل شرما کے میگا اسٹار کے ساتھ شوٹنگ کینسل ہونے کو ان کے کیرئیر کے لیے بڑا نقصان سمجھا جارہا ہے جس کے بعد اب ایک بار پھر ’’دی کپل شرما شو‘‘ کی بندش کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے۔
یاد رہے کہ کپل شرما کو بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور انیل کپور کے ساتھ ہونے والی شو کی شوٹنگ کو ملتوی کرنا پڑا تھا ۔جس کے بعددن بہ دن کپل شرما شو کی ریٹنگ گرتی جارہی ہے اور ان کی شو کو بحال کرنے کی تمام تر کوششیں ناکام ہو رہی ہیں۔
تاہم سنیل سے لڑائی کے بعد شو کو بچانے کے لیے کپل نے بڑے بڑے کامیڈین راجو شری واستو اور بھارتی سنگھ کو بھی شو کا حصہ بنایا لیکن شو کی ٹی آر پی ٹاپ 10 میں واپس جگہ نہ بنا سکی۔