لاہور: انتظار کی سولی پر لٹکی نیب ٹیم کو پہلی کامیابی مل گئی۔ صدر نیشنل بینک سعید احمد مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔ سعید احمد کو نیب کی ٹیم نے آج لاہور میں طلب کر رکھا تھا۔ شریف فیملی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے نیب نے سابق وزیر خزانہ کو بھی 22 اگست کو طلب کر رکھا ہے۔
اسحاق ڈار کی جانب سے سمن وصول ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ قومی احتساب بیورو کی ٹیم لندن فلیٹس کی تحقیقات کے لئے شریف فیملی کا گزشتہ روز سہ پہر 2 بجے تک انتظار کرتی رہی تاہم شریف فیملی کا کوئی فرد پیش نہ ہوا۔
شریف فیملی کے قریبی حلقوں کا کہنا تھا کہ انہیں طلبی کے حوالے سے کوئی سمن موصول نہیں ہوا۔ دوسری جانب سعودی عرب نے نیب کو عزیز یہ اسٹیل اور ہل میٹل سے متعلق جلد جواب دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے نیب کو ریکارڈ دستاویزات اور معلومات تک جلد رسائی کا بھی عندیہ دیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں