صنعاء:سعودی عرب کے مخالف اتحاد نے طیارہ یرغمال بنا لیا تفصیلات کے مطابق یمن میں حوثی ملیشیا نے جہاز کو یرغمال بنا لیا ۔ یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر موجود ایک تجارتی جہاز کو حوثی ملیشیا نے یرغمال بنا لیا ہے۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ’روھنا‘ نامی پاناما کے تجارتی جہاز کے کپتان الحدیدہ بندرگاہ کی انتظامیہ کو بتایا کہ سمندر میں رمی المخطاف کے مقام پر حوثی باغیوں نے جہاز اغواءکرلیا ہے۔ کپتان نے بتایا کہ جہاز کے تمام کاغذات ان سے چھین لیے گئے ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا ایسا کس مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔
جہاز پر ڈیزل کی بھاری مقدار لادی گئی ہے۔ اسے 19 جولائی کو عرب اتحاد نے الحدیدہ بندرگاہ سے گذرنے کی اجازت دی تھی۔ آخری اطلاعات تک بحری تجارتی جہاز باغیوں کے قبضے میں تھا۔