لاس ویگاس: 20 ویں صدی میں امریکی انٹرٹینمنٹ کے بادشاہ مانے جانے والے مزاحیہ اداکار جیری لیوس 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کا انتقال گزشتہ روز اتوار کی صبح اپنے ہی گھر میں لاس ویگاس میں ہوا۔ جیری لیوس کی زندگی میں خاصا اتار چڑھاؤ رہا۔ جنگ عظیم دوم کے بعد ایک نائٹ کلب میں عمدہ پرفارمنس سے شہرت پائی۔
جیری لیوس کی آٹو بائیوگرافی کے مطابق وہ نیو جرسی میں 16 مارچ 1926ء کو پیدا ہوئے اور ان کا پیدائشی نام جوزف لیوچ تھا۔ 1996 میں ان کی زندگی پر کتاب لکھنے والے مصنف شان لیوی نے کتاب ’’کنگ آف کامیڈی‘‘ میں انہیں پہلا نام جیروم دیا تھا۔
جیری لیوس کے والدین ڈینی اور ریئی لیوچ بھی انٹرٹینمٹ پرفارمر تھے۔ جیری کے والد بذات خود ایک گلوکار اور ڈانسر تھے جبکہ والدہ پیانو بجانے والی تھیں اور ایک ہوٹل میں پرفارمنس کے موقع پر انھوں نے اپنے بیٹے کو لیوس نام دیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں