پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 148 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 148 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے گیارہویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں زلمی نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں  کے نقصان پر  147 رنز بنائے۔

 بابر اعظم نے 46 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ محمد حارث نے 28 جبکہ حسین طلعت نے 18 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کو فتح کے لیے 148 رنز درکار ہیں۔