راولپنڈی:خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران خوارج کمانڈر ذبیح اللّٰہ عرف زکران سمیت 6 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس میں 5 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ جنوبی وزیرستان میں ایک اور کارروائی کے دوران خارجی کمانڈر ذبیح اللّٰہ کو ہلاک کیا گیا، جو سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔