امتحانی نظام پر سوالیہ نشان، بھارتی طلبا نے جوابات کے بجائے امتحانی کاپیوں میں فرمائشیں لکھ ڈالیں

امتحانی نظام پر سوالیہ نشان، بھارتی طلبا نے جوابات کے بجائے امتحانی کاپیوں میں فرمائشیں لکھ ڈالیں

کرناٹک: بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع بیلگام میں دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں متعدد طلبہ نے امتحانی سوالات کے جوابات دینے کے بجائے امتحانی کاپیوں میں غیر متعلقہ گزارشات اور ذاتی اپیلیں لکھ ڈالیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بعض طلبا نے جذباتی انداز اختیار کرتے ہوئے کاپیوں میں لکھا کہ اگر انہیں فیل کیا گیا تو ان کے والدین انہیں کالج نہیں بھیجیں گے، جبکہ بعض نے کاپیوں میں کرنسی نوٹ رکھ کر کھلم کھلا رشوت کی پیشکش بھی کی۔

ایک طالبعلم نے اپنی "محبت" استاد کے ہاتھ میں قرار دیتے ہوئے لکھا: ’’براہ کرم مجھے پاس کر دیں، میری محبت آپ کے ہاتھ میں ہے۔‘‘

یہ واقعات سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں جس کے بعد تعلیمی نظام پر تنقید کی جا رہی ہے۔ ماہرین تعلیم نے اس طرزِ عمل کو تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہوئی بے سمتی اور غیر سنجیدگی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔