جان سینا نے 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن کر تاریخ رقم کردی

جان سینا نے 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن کر تاریخ رقم کردی

کیلیفورنیا:پاکستان سمیت دنیا بھر میں معروف ریسلر اور اداکار جان سینا نے ریکارڈ 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ سینا نے ریسل مینیا 41 کے مین ایونٹ میں کوڈی روڈز کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا، جو کہ اب تک کسی بھی ریسلر کا سب سے زیادہ چیمپئن بننے کا ریکارڈ ہے۔

اس سے پہلے رک فلیئر اور جان سینا 16 بار چیمپئن بننے کا مشترکہ ریکارڈ رکھتے تھے، لیکن اب سینا نے اس ریکارڈ کو عبور کرتے ہوئے نیا سنگ میل قائم کیا ہے۔ جان سینا نے اپنی کیریئر کی سب سے طویل مدت تک ڈبلیو ڈبلیو ای میں فیس (ہیرو) کے طور پر خدمات انجام دیں، تاہم ایلیمینیشن چیمبر میچ کے بعد اچانک انہوں نے اپنے کردار میں تبدیلی کی اور ولن (heel) کے طور پر سامنے آئے۔

ریسل مینیا 41 میں سینا کی کامیابی آسان نہیں تھی کیونکہ انہوں نے چیمپئن شپ بیلٹ کا استعمال کرکے اپنی جیت کو یقینی بنایا۔ کوڈی روڈز جو ریسل مینیا 40 کے چیمپئن تھے، ایک سال بعد چیمپئن شپ سے محروم ہوگئے۔