پنجاب حکومت کا تنخواہ دار ملازمین پر ٹیکس کی کٹوتی سخت کرنے کا فیصلہ، بل اسمبلی میں پیش ہوگا

03:02 PM, 21 Apr, 2025

لاہور: حکومت پنجاب نے تنخواہ دار ملازمین کے لیے ٹیکس کی کٹوتی کے نظام کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025، جو کہ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے منظور کیا ہے، آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ یہ بل صوبے میں ٹیکس وصولی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے اور ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس ترمیم کے ذریعے ٹیکس چوری کی روک تھام کی جائے گی اور کمپنیوں کو اپنی ملازمین کی تنخواہوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ، محکمہ ایکسائز ان کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرے گا جو ٹیکس کٹوتی نہیں کرتیں۔

پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترامیم کے ذریعے ٹیکس وصولی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، جس سے حکومت کو اضافی آمدنی حاصل ہوگی۔

مزیدخبریں