آج منصورہ میں مولانا فضل الرحمٰن اور حافظ نعیم الرحمٰن کے درمیان ملاقات کی تیاریاں

آج منصورہ میں مولانا فضل الرحمٰن اور حافظ نعیم الرحمٰن کے درمیان ملاقات کی تیاریاں

لاہور:مولانا فضل الرحمٰن اور حافظ نعیم الرحمٰن کے درمیان ہونے والی ملاقات ملکی سیاسی صورتحال اور غزہ کے حوالے سے اہم بات چیت کا باعث بنے گی۔
 یہ ملاقات آج سہ پہر 3 بجے منصورہ میں ہو گی، جس کے بعد دونوں رہنما میڈیا سے خطاب کریں گے۔ یہ ملاقات اس لیے بھی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ دونوں جماعتوں نے حالیہ دنوں میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے کراچی میں الگ الگ غزہ مارچ منعقد کیے تھے۔
 اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اس حوالے سے مزید تفصیلات اور مشترکہ موقف پر بات چیت ہونے کی توقع ہے۔