ارسا نےصو بہ پنجاب اور سندھ کے لیے پانی کی فراہمی میں اضافہ کردیا

12:50 PM, 21 Apr, 2025

اسلام آباد: ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی سطح بہتر ہونے لگی ہے، جس کے بعد انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پنجاب اور سندھ کو ملنے والے پانی میں اضافہ کر دیا ہے۔

ارسا کے ترجمان کے مطابق پنجاب کو فراہم کیا جانے والا پانی 23 ہزار 800 کیوسک بڑھا کر اب 64 ہزار 800 کیوسک کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح سندھ کو بھی 10 ہزار کیوسک کا اضافہ کرتے ہوئے پانی کی فراہمی 45 ہزار کیوسک تک پہنچا دی گئی ہے۔

بلوچستان کو اس وقت 500 کیوسک اور خیبر پختونخوا کو 1900 کیوسک پانی دیا جا رہا ہے۔ ترجمان ارسا نے مزید بتایا کہ خریف سیزن کے لیے پانی کی متوقع کمی کا تخمینہ 43 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد پر آ گیا ہے، جو کہ ایک خوش آئند پیشرفت ہے۔ بارشوں کی بدولت پانی کی دستیابی میں بہتری سے زرعی شعبے کو بھی فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

مزیدخبریں