کراچی : سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کر گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور طویل مدت سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
مرحوم جسٹس سرمد جلال عثمانی کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر مسجد حمزہ، ڈیفس فیز 8 میں ادا کی جائے گی۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی کا انتقال ملک کے عدلیہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔