لاہور،گجرات: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چودھری پرویز الہیٰ گجرات جبکہ ان کے صاحبزادے مونس الہیٰ لاہور سے ہار گئے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ضمنی انتخابات میں شکست ہوگئی۔ پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 گجرات کے ضمنی انتخاب میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پی پی 32 گجرات کے تمام 168 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے موسیٰ الٰہی 63536 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
سنی اتحاد کونسل کے پرویزالٰہی 18327 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔ موسیٰ الٰہی چوہدری شجاعت کے بھائی سابق وجاہت حسین کے بیٹے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کو بھی ضمنی انتخابات میں شکست ہوگئی۔
لاہور سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 کے تمام 116 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت مسلم ليگ ن کے چوہدری محمد نواز 39946 ووٹ لے کرفاتح قرار ہائے۔سنی اتحادکونسل کے چوہدری مونس الٰہی 27980 ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے۔