پی ٹی آئی کا بیانیہ دم توڑ گیا، مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن کا میدان مار لیا

پی ٹی آئی کا بیانیہ دم توڑ گیا، مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن کا میدان مار لیا

اسلام آباد :  قومی اسمبلی کی 5اور صوبائی اسمبلیوں کی 17نشستوں پر ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ہے۔ لاہور، گجرات، چکوال، بھکر، لسبیلہ سے مسلم لیگ ن کامیاب رہی ۔قمبر شہداد کوٹ سے پیپلز پارٹی جیت گئی ۔

نیو نیوز کے مطابق  ضمنی الیکشن  میں عوام نے فیصلہ سنا دیا۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق،قومی اسمبلی کی 5میں سے 3نشستوں کا مکمل  رزلٹ  آگیا۔۔این  اے 119سے ن لیگ کے علی پرویز ملک 60ہزار 918 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے۔این اے 196قمبر شہداد کوٹ  سے بلاول بھٹو کی چھوڑی سیٹ   پیپلزپارٹی کے خورشید جونیجو82 نے جیت لی ۔

این اے 8باجوڑ سے مقتول ریحان زیب کے بھائی   مبارک زیب   نے میدان مار لیا۔این اے 132قصور پرملک رشید  کا پلڑا بھاری ہے۔ این اے 44ڈی آئی خان میں سنی اتحاد کونسل کےفیصل امین گنڈاپور  کو برتری حاصل ہے۔


 پی پی 32 گجرات میں ق لیگ کے  موسیٰ الہٰی  نے چوہدری پرویز الہٰی کو پچھاڑ دیا۔پی بی 93بھکر میں ن لیگ کے امیدوار سعید اکبر خان نوانی نے فتح اپنے نام کی۔

پی پی 147لاہور سے ملک ریاض کامیاب رہے۔ آئی پی پی کے شعیب صدیقی نے پی پی لاہور 149کا معرکہ سرکرلیا۔۔پی بی 22لسبیلہ    سے   ن لیگ کے زرین مگسی،پی بی 20خضدار سے  بی این پی مینگل کے  میر جہانزیب   فاتح قرار پائے۔  پی پی 93 بھکر کی نشست ن لیگ کے سعید اکبر نیوانی  نے 63ہزار21 ووٹ لیکر جیت لی۔

مصنف کے بارے میں