پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے 179 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے 179 رنز کا ہدف دے دیا

راولپنڈی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے کیویز کو فتح کے لیے 179 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستانی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ 

پاکستان کی طرف سے کپتان بابراعظم نے 37، شاداب خان  41 ، عرفان خان 30، صائم ایوب 32 اور محمد رضوان 23 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ 

نیوزی لینڈ کی طرف سے سودھی نے دو جبکہ جیکب ڈفی اور میچل بریس ویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

مصنف کے بارے میں