نارووال میں لیگی کارکن محمد یوسف کو قتل کرنے والے گرفتار

نارووال میں لیگی کارکن محمد یوسف کو قتل کرنے والے گرفتار

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ  نارووال میں جاں بحق لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا  ہے۔

 مریم نواز نے کہا کہ  پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ محمد یوسف کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کو نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا معاشرے کے لئے بڑا چیلنج ہے۔ سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے تشدد اور عدم برداشت کا نہیں۔ سیاست کو ذاتیات اور تشدد کی حد تک پہنچانے والے لوگ ہی اصل قوم کے دشمن ہیں۔ 
 

مصنف کے بارے میں