نارووال میں لیگی کارکن کی ہلاکت، چیف الیکشن کمشنر نے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی

06:07 PM, 21 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی پی 54 نارووال میں پولنگ سٹیشن کے قریب ’ایک شخص کی ہلاکت‘ پر افسوس ظاہر کیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ صاحب نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناروال سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے معاملے پر رپورٹ طلب کی ہے۔


 الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد کے پولنگ سٹیشن میں داخلے کی خبروں کا بھی نوٹس لیا۔ ایک بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ذاتی طور پر آئی جی بلوچستان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اس معاملے پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی۔


الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 149 لاہور میں پریذائیڈنگ آفیسر کی جانب سے پولنگ ایجنٹس سے فارم۔45 پر ’پیشگی دستخط کروائے جانے‘ کے معاملے پر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کی ہے تاکہ ’کمیشن مزید قانونی کارروائی عمل میں لا سکے۔
 

مزیدخبریں