لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شبیر گجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پی پی 164 سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہدری یوسف میو نے کہا ہے کہ پولیس نے چوہدری شبیر گجر کو گرفتار کرکے ہلوکی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔
ترجمان شبیر گجر کا کہنا ہے کہ گرفتاری کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔ شبیر گجر کے خلاف نہ کوئی مقدمہ ہے اور نہ لڑائی جھگڑا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ اسی سال جنوری میں شبیر گجر کے بھائی اورجنرل الیکشن میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 166 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر خالد گجر کوبھی لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق خالد گجر کو 9 مئی کے گلبرگ تھانے کے مقد مے 1271/23 میں گرفتار کیا گیا۔اس سے کچھ عرصہ قبل خالد گجر کی زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت ہوئی تھی۔