وزارت اعلیٰ کا امیدوار تھا، ٹکٹ نہ ملنے پر خوش نہیں: فواد چودھری

06:03 PM, 21 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک


اسلام آباد: ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بننے کے امیدوار تھے  ٹکٹ نہ ملنے پر خوشی  نہیں ہوئی۔ برزدار کو شائد دوبارہ وزیر اعلیٰ بنا دیا جائے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے فواد چودھری نے کہا کہ حماد اظہر، شاہ محمود قریشی کی بھی خواہش تھی کہ انہیں وزیر اعلیٰ بنایا جائے اسی لیے انہیں بھی ایم پی اے کا ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ 

فواد چودھری سے جب سوال کیا گیا کہ وزارت اعلیٰ کا امیدوار کون ہے؟ تو ان کا جواب تھا کہ اس کا پتا صرف عمران خان کو ہے اور وہ ہی فیصلہ کریں گے۔ عثمان بزدار دوبارہ بھی وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کی ہے اور پنجاب کے کسی بھی بڑے لیڈر کو ایم پی اے کا ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ 

مزیدخبریں