زمان پارک میں ممکنہ پولیس  آپریشن: بشریٰ بی بی کا وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو خط

03:32 PM, 21 Apr, 2023

لاہور: سابق  وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے زمان پارک میں پولیس آپریشن کے خدشے کے پیش نظر وزیراعظم  شہباز شریف اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو مراسلہ بھیج دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ عید پر زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ ہے لیکن اس حوالے سے عدالت کا حکم موجود ہے، عدالتی حکم کی غلط تشریح کا پلان بنایا جاچکا ہے، پہلے بھی عدالتی حکم کے خلاف آپریشن کیا گیا، زمان پارک میں آپریشن ہوا تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں