اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے مبینہ دھمکی آمیز خط کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق کل ڈھائی بجے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ، دیگر سروسز چیفس ، وفاقی وزرا شرکت کریں گے۔
اجلاس میں مبینہ دھمکی آمیز خط ، ملکی سلامتی کی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو ہوگی ۔