نئی دہلی :برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ،جہاں وہ نریندر مودی سے ملاقات کیلئے کل دہلی روانہ ہونگے ۔
بورس جانسن نے دورے کے پہلے روز احمد آباد شہر میں بھار تی کاروباری شخصیات سے ملاقات کی اور ، احمدآباد شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا ۔ برطانوی وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگرعہدیداروں سے ملاقات کے لیے کل دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔
برطانوی وزیراعظم کے دفتر ڈاؤننگ سٹریٹ کے مطابق ، دورہ بھارت کے دوران ایک ارب پاؤنڈ سے زائد مالیت کے سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے ، جس سے برطانیہ میں 11 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔